27 مارچ 2013 - 19:30

کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے سر چ آپریشن کے دوران اغواء برائے تاوان اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق بدھ کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایس ایم جی 2،ایک کار،موٹر سائیکل اور وائرلیس سیٹ دو عدد قبضے میں لے لئے ۔فرنٹیر کور کے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد اغواء برائے تاوان اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں جنہیں مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
.....
/169