27 مارچ 2013 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے زیراہتمام امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں عزاداری کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے زیراہتمام امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں عزاداری کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی جبکہ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، تحفظ عزادری کے رہنما سید اصغر عباس زیدی، اُلفت رضا حیدری اور دیگر نے شرکت کی۔ سیمینار میں ملتان کے 150 سے زائد لائسنسداران، ماتمی انجمنوں کے سربراہان اور متولیان نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی جانب سے عزاداروں کے خلاف کی جانیوالی مذموم سازشوں کے باوجود عزاداری سیدالشہداء (ع) میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح عزادری کو محدود کیا جائے، لیکن تاریخ میں نہ کبھی ایسا ہوا ہے اور نہ کبھی ہوگا، رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون نے عزاداری اور عزاداروں کے خلاف کھل کر سازشیں کیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242