ابنا: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات میں اہم کردار ادا کریگا، نگران وزیراعظم ایسی ٹیم تشکیل دیں جس سے دیانتدار ، محب وطن اور حقیقی عوامی نمائندے منتخب ہوسکیں ، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد سے صحیح معنوں میں عوامی حقیقی نمائندوں کا چنائو ممکن ہوسکے گا اور جمہوریت مستحکم ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کیلئے سب سے اہم مسئلہ آزاد الیکشن کمیشن کا قیام تھا سیاسی جماعتوں کی بالغ نظری کے باعث غیر جانبدار شخص متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا جس کے بعد سب سے اہم مسئلہ نگران حکومتوں کا قیام تھا اور بالآخر یہ معاملہ بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے ساتھ مکمل ہوگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی بھی اہم پیش رفت ہے ۔ اب نگران حکومت کو شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیںکیونکہ عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ارض وطن انتہائی پیچیدہ اور نامساعد حالات کا شکار ہے جبکہ عوام بھی بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مثبت تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ شفاف ، غیر جانبداراور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نگران وزیراعظم اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں صرف کرینگے اور ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد سے صحیح معنوں میں عوامی حقیقی نمائندوں کا چنائو ممکن ہوسکے گا ۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک میں امن واستحکام آئیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242