27 مارچ 2013 - 19:30

شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے سابق خصوصی نمائندے نےکہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

ابنا:مصری الیوم ویب سایٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے سابق خصوصی نمائندے کوفی عنان نے کل رات جنیوامیں کہا کہ شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین کو ہتھیاروں سے لیس کرنا اس ملک کے 2 سال سے جاری بحران کے حل میں کسی بھی طور مددگار ثابت نہیں ہوگا۔کوفی عنان جنہوں نے2012 میں اپنے عہدے سے استعفی دیا اور ان کی جگہ اخضر ابراھیمی کا انتخاب عمل میں آیا شام کے بحران کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تاکید کی۔سعودی عرب،قطر،ترکی،امریکہ ،فرانس،برطانیہ، اسرائیل اوربعض دیگر غیر ملکی طاقتیں2011 سے شام میں دھشتگرد بھیج کر اور ان کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کے ذریعےبشار اسد کی عوامی حکومت کو سرنگوں کرنے اور شام جو اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمت اور مقاومت کا ایک اھم محور ہے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242