ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کی مجرمانہ کارروائيوں میں گزشتہ روز ایک انقلابی دم گھٹ کر شہید ہوگيا۔ آل خلیفہ کے کارندے پرامن مظاہرین پر زہریلی گيسوں کے گولے داغتے ہیں اور آل خلیفہ کے اہلکاروں کی جارحیت میں اب تک دسیوں انقلابی افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جمعیت اسلامی بحرین نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں کے فائر کئے ہوئے زہریلے گولوں سے اب تک پچاس سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندے غاصب سعودی فوجیوں کی مدد سے نہتے عوام کو کچل رہے ہیں اور ان کی مشترکہ وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے رکن ڈان برٹن نے آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ مظاہرین کو کچلنے میں مزید سختی سے کام لے۔ اس امریکی سنیٹر نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کارروائيوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ جو زہریلی گيسوں کا استعمال کررہی ہے اس کا مقصد تشدد کا خاتمہ ہے۔................/242
26 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403319
عالمی اداروں کی خاموشی اور مغربی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ ملت بحرین پر آل خلیفہ حکومت کا تشدد جاری ہے اور اس میں روز بروز وسعت آتی جارہی ہے۔