ابنا: پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہو ئی۔میرہزار خان کھوسو نے ملک کے چھٹے نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔میر ہزار خان کھوسو کو الیکشن کمیشن نے مقرر کیا ،ان کا نام پیپلز پارٹی کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا ۔84 سالہ جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسوکا تعلق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجوزہ چار ناموں میں سے نگراں وزیرِ اعظم کے لئے میر ہزار خان کھوسو کا نام منتخب کیا۔ پاکستان میں پہلی بار بیسویں آئینی ترمیم کے تحت نگراں وزیر اعظم کے تقرر کا طریقہ کار اپنایا گیا،تین روز میں قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم میں اتفاق نہ ہوا، پھر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پر متفق نہ ہوسکی جس کے بعد کثرت رائے سے میر ہزار خان کھوسو کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔ ......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402836
پاکستان کے نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نےآج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔