23 مارچ 2013 - 19:30

میانمار کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلیچی وجے نامبیار نے متاثرہ شہر میکتیلا کا دورہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلیچی وجے نامبیار نے آج میکتیلا شہر کا دورہ کیا کہ جہاں مسلمانوں کے خلاف بدھسٹوں کے حملے کے بعد تقریبا دس ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ وجے نامبیار نے ایک ایسے وقت میں اس متاثرہ شہر کا دورہ کیا ہے کہ جب اس علاقے میں مسلمانوں پر بدھسٹوں کے حملوں میں انتہائي شدت آ گئي ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کی آبادی تقریبا آٹھ لاکھ ہے کہ جنہیں میانمار کی حکومت نے بنگلہ دیش کے غیرقانونی مہاجرین قرار دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر بدھسٹوں نے اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں حکومت اور سکیورٹی کی درپردہ بھرپور حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242