22 مارچ 2013 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے عوام دہشت گردوں کا پوري استقامت و پائمردي کے ساتھ مقابلہ کرتے رہيں گے -

ابنا: شامي صدر نے يوم معلم کي مناسبت سے دمشق ميں ايک تقريب ميں کہا کہ شام کے عوام  دہشت گردوں کا پوري قوت کے ساتھ مقابلہ کريں گے –
انہوں نے کہا کہ وطن کي حفاظت کي راہ ميں شہيد ہونے والوں کےمشن کو جاري رکھنا ان کي حکومت اور عوام کي ترجيحات ميں شامل ہے-
شام کے صدر بشار اسد نے کہاکہ موجودہ بحران ميں شام کي استقامت اور پائيداري ان  دہشت گردوں کے لئے واضح پيغام ہے جنھوں نے اساتذہ اور طلباء کو شہيد کيا ہے - شام کے صدر نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جن اساتذہ اور طلباء کو شہيد کيا گيا ہے ان کے خون کا بدلہ لينے کے لئے شام کے عوام اورحکام پر بھاري ذمہ داري عائد ہوتي ہے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کو نشانہ بنانے کے دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدامات کے مقصد سے يہ بات صاف ہوجاتي ہے کہ شام ميں جاہل اور گمراہ عناصر جنگ کي آگ بھڑکا رہے ہيں -
انہوں نے  جہالت و گمراہي کے مقابلے ميں ايک طاقتور اور پائيدار شام کو باقي رکھنا شہدا کا مقصد بتايا   اور کہا کہ شام کے دشمنوں کو ہمارا پيغام يہي ہے کہ ہم شہدا کے مشن کو جاري رکھيں گے - واضح رہے کہ دہشت گردوں نےريف دمشق ميں ايک اسکول پر حملہ کرکے آٹھ طلبا اور اساتذہ کو جاں بحق کرديا تھا.
.....
/169