ابنا: پاکستان میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کے لیے پارلیمانی کمیٹی اپنے دوسرے اجلاس میں ایک شخص کو متعین کرنے کے فیصلہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کمیٹی کے رکن سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیر اعظم کے نام کی تقرری سے اب بھی ناامید نہیں ۔ کل تک کوئی ایک شخص کمیٹی کی شرائط پر پورا اتر جائے گا۔ سیاستدان کبھی امید نہیں چھوڑتے۔ اب بھی امید نہیں چھوڑی ۔ نواز شریف اور چودھری نثار کی باتوں کو لے کر بیٹھ جاتے تو اجلاس نہ ہوتا۔ کل تک کوئی ایک شخص کمیٹی کی شرائط پر پورا اتر جائے گا۔ کمیٹی رکن سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے مشاورت جاری ہے فیصلے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولہ سیاست دانوں کی ناکامی کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔ نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔ انھوں نے نگراں وزیر اعظم کے لئے کسی نئے نام کی سختی سے تردید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولہ سیاست دانوں کی ناکامی کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کسی کو بھی نگران وزیر اعظم بنادیں مگر فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہی ہونا چاہیے۔ معاملہ کسی صورت الیکشن کمیشن کو نہیں جانا چاہیے۔ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں حل نہ ہوا تو حصہ دار نہیں رہیں گے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ چار نام اب کسی سیاسی جماعت کے نہیں رہے۔ سوچے بغیر کہ نام کس جماعت نے دیا ہمیں سب سے اچھا نام منتخب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242