19 مارچ 2013 - 20:30

سعودی عرب کے شہر بریدہ کے عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بریدہ شہر میں مظاہرہ کر کے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل سعود کی حکومت تشدد کے ذریعے عوام کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف جلوسوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی۔ تقریبا دو برسوں سے سعودی عرب کے عوام شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کر کے اس حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں ہزاروں سیاسی قیدی موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242