ابنا: اقوام متحدہ نے ایک بیان میں عراق میں کل ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں متعدد بم دھماکوں میں 65 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ بم دھماکے ، الشعلہ، الکاظمیہ، المشتل، الراشدیہ، صدر سٹی، اور الحسینیہ علاقوں میں ہوئے۔بابل میں بھی دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 4 افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے ہیں۔عراق میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم عراقی مسلمانوں کے خلاف بھیانک اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہی ہے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کا تعلق سعودی عرب کے سلفی وہابی طبقہ سے ہے۔ جو پوری دنیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے القاعدہ کی سعودی عرب ، قطر ، امریکہ و اسرائیل پشتپناہی کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
19 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401663
اقوام متحدہ نے ایک بیان میں عراق میں کل ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں متعدد بم دھماکوں میں 65 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔