18 مارچ 2013 - 20:30

شام کی حکومت نے قطراور ترکی کو شام کے شمالی علاقے پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق شام نے آج اعلان کیا ہے کہ ترکی اور قطر اس ملک کے شمالی  علاقے حلب پر مسلح دہشت گردوں کے کیمائی حملوں کے ذمہ دار ہیں ۔ العالم کی رپورٹ مطابق شام کے وزیر اطلاع رسانی عمران الزعبی نے شہر حلب پر مسلح افراد کے کیمائی حملے کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیا ہے  ۔ واضح رہے کہ بشار اسد کی حکومت کے مخالف دہشت گردوں نے  صوبۂ حلب کے علاقے خان العسل پر کیمائی ہیڈز کے حامل راکٹ داغے ہیں جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 86 دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔............../242