ابنا: ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایک روزہ مذاکرات کل رات گۓ تک ہوتے رہے ۔ یہ مذاکرات بند کمرے میں ہوئے۔ فریقین کی جانب سے مذاکرات بند کمرے میں کیا جانے کا مطالبہ کیا گيا تھا۔ واضح رہے کہ استنبول میں ماہرین کے مذاکرات کے نتائج سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات جاری رکھنے کا راستہ ہموار ہوگا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے ماہرین کے مذاکرات آئندہ پانچ اپریل کو آلماتی میں مذاکرات کے اگلے دور میں فیصلے کۓ جانے کے سلسلے میں موثر ہوں گے۔ استنبول مذاکرات میں حصہ لینے والے ایرانی ماہرین ، کہ اتوار کو ترکی کے شہر استنبول پہنچے ، آج واپس تہران لوٹ آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401325
ترکی کے شہر استنبول میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے مذاکرات ختم ہوگۓ ۔