18 مارچ 2013 - 20:30

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اسد عثمان جاں بحق ہو گئے۔

ابنا: کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اسد عثمان جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔اسد عثمان کی کار پر فائرنگ اسپتال کے نزدیک ہی واقع انو بھائی پارک کے نزدیک کی گئی جب وہ گھر سے اسپتال کی جانب آرہے تھے۔کراچی میں گزشتہ دن بھی ایک علمی اور مذھبی شخصیت پروفیسر سبط جعفر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔  این منظم سازش کے تحت کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا تاکہ ملک میں علمی شخصیات کے فقدان سے ہر طرح کی پیشرفت کو روکا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242