ابنا: ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں جیل روڈ گیٹ سے دو دہشتگردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان میں سے ایک کو مارگرایا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مرنے والے خود کش بمبار کے جسم سے خودکش جیکٹ اتار لی۔اس دوران دوسرا دہشت گرد عمارت میں داخل ہو گیا اور فائرنگ شروع کر دی۔حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو لیڈی رنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں میں ایک خاتون اور تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار نے ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خود کش حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد الیکشن کی تیاریوں میں خلل ڈالنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
17 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400996
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دو خود کش بمباروں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ۳۰ زخمی ہو گئے۔