17 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1کےماہرین کے مابین مزاکرات آج ترکی کے شہر استنبول میں ہورہے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1کےماہرین کے مابین مزاکرات آج ترکی کے شہر استنبول میں ہورہے ہیں۔ ماہرین کی سطح کے یہ مزاکرات9 مہینےاور 26 اور27 فروری کو قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں منعقد ہونے والے مزاکرات کے بعد انجام پا رہے ھیں۔آلماتی میں منعقد ہونے والے مزاکرات کے بعد ایران اور گروپ 5+1کےمابین یہ طے پایا تھا کہ ماہرین کی سطح کے مزاکرات18 مارچ کو ترکی کے شہر استنبول میں ہوں گے۔آج کے مزاکرات سے قبل کل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشتون نے اپنی تقریر میں گروپ 5+1سے اپیل کی تھی کہ وہ ایران کے ساتھ تعمیری مزاکرات کرتے ہوئے ایران کے ساتھ موثر رابطوں کی برقراری اور اعتماد سازی کیلئے بھر پور کوشش کرے۔ایران اور گروپ 5+1کے حالیہ مزاکرات26 اور27 فروری کو قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں منعقد ہوئے تھے جبکہ مزاکرات کا اگلا دوراسی شہر میں5اور6اپریل کو منعقد ہو گا۔.........../242