ابنا: راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، جن انتخابی اصلاحات کا مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا ان سے حکومت پھر گئی ہے، ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز نہ دیئے جائیں، وہ صرف قانون سازی کریں۔ طاہر القادری نے اعلان کیا کہ عام انتخابات کے روز ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے، موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہیں۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے جلسے میں متعدد قرار دادیں پیش کی گئیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 35 صوبے ہونے چاہئیں، وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے بجائے براہ راست عوام کے ووٹ سے انتخاب کیا جائے۔ عوامی تحریک کے جلسے میں یہ بھی قرار داد پیش کی گئی کہ صوبوں میں وزرائے اعلٰی اور کابینہ ختم کی جائے، اور تمام اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کئے جائیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق عوامی جلسہ عام سے خطاب میں تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جس انتخابی اصلاحات کا مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا اس سے پھر گئے۔ موجوہ الیکشن کمشن با اختیار نہیں۔ الیکشن کمشن غیر آئینی ہے۔ اس کی موجودگی میں شفاف انتخابات کی اُمید نہیں۔ عوامی تحریک انتخابات میں حصہ نہیں لے گی بلکہ الیکشن کے روز ملک بھر میں پولنگ سٹیشنز پر دھرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے انتخابات کا کیا فائدہ جس میں یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آ جائیں۔ ہم اس کرپٹ نظام کا ہرگز حصہ نہیں بنیں گے۔ موجود نظام کے خلاف پُرامن احتجاج کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
17 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400908
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کا حصہ بننے کو تیار نہیں، انتخابات کے روز ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر دھرنے دیں گے۔