17 مارچ 2013 - 20:30

ایران کی مجلس شورائے اسلامی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کو تقویت پہنچائے جانے سے ، علاقے میں بد امنی کی راہ ہموار ہوگی۔

ابنا:  جناب علاء الدین بروجردی نے آج تہران میں جاپان کے سفیر " کوجی ھانہ دا " کے ساتھ ملاقات میں شام کی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شام میں دہشت گروہوں کو عالمی طاقتوں کی جانب سے حاصل حمایت کو اسٹریٹیجک غلطی قرار دیا اور کہا کہ دہشت گروہوں کی تقویت اور شام میں انہیں ہتھیار فراہم کیا جانا ، علاقے میں بد امنی میں فروغ کا باعث بنے گا –انہوں نے علاقے میں پائدار امن کے لئے اسلامی جمہوریۂ ایران کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائداری علاقے کے ملکوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں ایران اور جاپان میں تعاون کا فروغ بہت خاص اہمیت کا حامل ہے – اس ملاقات میں جاپان کے سفیر نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے میں امن وسلامتی کی تقویت کے لئے ایران کی پوزیشن اور کردار بہت اہم رہا ہے ، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کی -