ابنا: کابل شہرکے ہزاروں باشندوں نے صوبہ وردک کے باشندوں کے ساتھ مل کر کابل کے مرکز ميں ايک بڑا مظاہرہ کرکے اپنے ملک اور خاص طور پر وردک سے امريکي فوج کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا –
مظاہرين امريکا کے خلاف شديد نعرے لگارہے تھے - مظاہرين نے افغان پارليمنٹ کي جانب بھي مارچ کيا اور خبردار کيا کہ اگر امريکي فوج صوبہ وردک سے نہ نکلي تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے –
مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ صوبہ وردک کے باشندوں کے قتل اور ايذارسانيوں ميں ملوث امريکي فوجيوں پر فوري طور پر مقدمہ چلايا جائے –
امريکي فوجيوں نے وردک صوبے ميں دس افغان شہريوں کو اغوا کرليا ہے جن کے بارے ميں کوئي خبر نہيں ہے -
اس سے پہلے بھي افغانستان کے صوبہ وردک کے عوام امريکي فوجيوں کے ہاتھوں عام شہريوں کي ہلاکتوں کي مذمت ميں مظاہرے کرکے اپنے ملک اور صوبے سے امريکي فوج کے فوري انخلا کا مطالبہ کرچکے ہيں -
افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے بھي امريکي فوجيوں پر الزام لگايا ہے کہ وہ صوبہ وردک ميں افغان شہريوں کي ہلاکتوں ميں ملوث ہيں- انہوں نے حکم ديا تھا کہ امريکي فوج کي زير قيادت اسپيشل فورس کو فوري طور پر وہاں سے نکالا جائے - افغان صدر نے الزام لگايا تھا کہ ملک ميں بدامني کي ذمہ دار امريکي اور غير ملکي فوجيں ہيں.
.......
/169