16 مارچ 2013 - 20:30

انساني حقوق کي خلاف ورزي کرنے والے چھے عرب ملکوں نے مطالبہ کيا ہے کہ بين الاقوامي معائنہ کاروں کو فوري طورپر شام بھيجا جائے -

ابنا: سعودي عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، اردن ، کويت  اور مراکش نے جن پر عالمي اداروں نے بارہا انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کا الزام لگايا ہے اور ان ملکوں کي حکومتوں پر تنقيد کي ہے اقوام متحدہ کے انساني حقوق کونسل کے نام اپنے خط ميں کہا ہے کہ وہ شام ميں بين الاقوامي معائنہ کاروں کو فوري طور پر روانہ کرے –

سعودي عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات اردن اور کويت نے جنيوا ميں انساني حقوق کونسل ميں مسودہ پيش کيا ہے جس مين شام ميں جاري تشدد کي مذمت کي گئي اور سعودي عرب و قطر جيسے ملکوں کے حمايت يافتہ دہشت گردوں کے وحشيانہ جرائم و اقدامات کا ذکر کئے بغير شام کي حکومت  کو ملک ميں جاري بدامني کا ذمہ دار قرارديا گيا ہے –يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں بچوں کے استحصال کي خبريں بارہا عالمي تنظيموں کي طرف سے شائع ہوئي ہيں –ان رپورٹوں ميں بارہا کہا گيا ہے کہ شام ميں سرگرم دہشت گرد عناصر بچوں کو انساني ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں –شام کے خلاف مسودہ قرار داد تيار کرنے والوں کا دعوي ہے کہ شامي حکومت بچوں کے حقوق پائمال کررہي ہے اور انہيں جبري طور فوج ميں شامل کررہي ہے –

.....

/169