16 مارچ 2013 - 20:30

سانحہ بادامی باغ اور عباس ٹاؤن کے خلاف لندن میں طلبا نے احتجاج کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

ابنا: دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس کے سامنے سانحہ بادامی باغ اور عباس ٹاؤن کے خلاف لندن میں طلبا نے احتجاج کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ ان مظاہروں میں پاکستانی طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کا اہتمام برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ نے کیا تھا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ لاہور میں کرسچین کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے واقع کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے اور کراچی میں عباس ٹاؤن کے متاثرین کو ریلیف دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242