15 مارچ 2013 - 20:30

اوستہ محمد مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نا اہل صوبائی حکومت کی بحالی پر شیعہ برادری ‘ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء سراپا احتجاج ہیں صدر اور وفاقی حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم لاشیں اٹھانے کے بعد بھی اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات شیعہ سنی یا دیو بندی فرقہ واریت کا نتیجہ ہر گز نہیں شیعہ سنی صدیوں سے اخوت ‘ بھائی چارے اور محبت کے رشتوں میں امن کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں.

ابنا: حالیہ واقعات کو بیرونی عناصر کی کارستانی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا امریکی ڈالروں کے عیوض بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے سانحہ علمدار روڈ ہو کرانی یا سانحہ عباس ٹاؤن ان واقعات میں بلا شبہ امریکی اور صیہونی ایجنٹ ملوث ہیں چنانچہ ہمیں مسلم امہ کو بیرونی جارحیت سے بچانے کیلئے یکجا ہو کر اسلام کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا چند شرپسند عناصر اسلام کی آڑ میں دہشتگردی کر کے پاکستان کو کمزور اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی اور جعفر آباد کی صوبائی نشستوں کے علاوہ این اے 266پر بھی امیدوار لائیں گے تاہم اس حوالے سے کسی سے الائنس نہیں بنا توقع ہے کہ ہم خیال گروپوں کے ساتھ مل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے انہوں نے کہا بلوچستان سمیت ملک بھر مین فرقہ واریت کی آگ کو نہ بجھایا گیا تو سب کچھ جل جائے گا ہم سب کی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی کی جائے انہوں نے سانحہ بادامی باغ کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں آباد مسیحی برادری اور اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا.

.....

/169