ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے آج برسلز میں یورپی یونین کے سربراہوں کے اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار روانہ کریں گے یورپی یونین کے باقی ممالک فرانس اور برطانیہ کے اس اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے شام میں سیاسی حل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام کا سیاسی حل نہیں بلکہ مسلح حل ہے اور برطانیہ اور فرانس شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار بھیجیں گے۔ فرانسیسی صدر نے یورپی یونین پر زوردیا ہے کہ وہ مسلح دہشت گردوں کو شام میں ہتھیار بھیجنے کی اجازت دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
14 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400221
فرانس کے صدر اولاند نے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار روانہ کریں گے یورپی یونین کے باقی ممالک فرانس اور برطانیہ کے اس اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔