13 مارچ 2013 - 20:30

بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای کے مشیر جناب علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکہ کے سلسلے میں ایران کے روّیے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کا انحصار تہران کے بارے میں واشنگٹن کے مواقف میں تبدیلی پر ہے ۔

انبا: انھوں نے آج بوشہر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی حالت میں کہ امریکہ، ایران سے دشمنی جاری رکھے ہوئے ہے اور سیاسی و اقتصادی شعبوں اور عالمی سطح پر وہ ہمیں نقصان پہنچانے میں کوئی دریغ بھی نہیں کرتا ایران کے ساتھہ رابطے کے بارے میں اس کی کوئی بھی بات، فریب کے سوا اور کچھہ نہیں ہے ۔ جناب علی اکبر ولایتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئۓ کہ اسلامی بیداری کا مسئلہ پوری دنیا کیلئے قابل ذکر اہمیت کا حامل ایک موضوع ہے کہا کہ اسلامی بیداری اسلامی اقدار کی طرف واپسی کے مترادف ہے جو عالم اسلام کی نجات کا واحد راستہ ہے ۔ بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای کے مشیر نے کہا کہ جن ممالک نے اپنے قومی تشّخص کا تحفّظ کیا ہے وہ کامیاب رہے ہیں اور اس سلسلے میں چین و جاپان کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے جو اقتصادی ترّقی کے ساتھہ عالمی معیشت کے بیشتر حصے پر اپنا کنٹرول رکھتے ہیں ۔

.....

/169