ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شامی شہریوں کو قتل کرنے کے سلسلے میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے پرعربی اور مغربی ممالک پر شدیدتنقید کرتے ہوئے مغربی اور عربی ممالک کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ لاورف نے شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو مذاکرت کے لئے فوری طور پر ٹیم تشکیل دینی چاہیے کیونکہ شامی حکومت نے مذاکرات کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں تخریبی کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کو مزید اجازت نہیں دینی چاہیے۔
.....
/169