12 مارچ 2013 - 20:30

کراچی میں پولیس نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے تین کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

ابنا: پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے تین کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے جبکہ رینجرز نے دو روز میں اکسٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
کراچی کے منگھوپیر کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خودکش حملوں میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری دو جیکٹیں، دو بم، تین ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، دو ٹی ٹی پستولیں، ایک ڈیٹونیٹر، اور بجلی کے تار اور بال بیئرنگ برآمد کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242