ابنا: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او کیپیٹل سٹی پولیس افسر میر زبیر محمود نے کہا ہے کہ پولیس نے کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے11افراد کو گرفتار کیا ہے جب کہ اس کے علاوہ دھماکوں میں استعمال ہونے والے بچوں کا ایک گروہ بھی پکڑا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں دھماکوں کے لیےعلیحدگی پسند تنظیمیں بچوں کو استعمال کررہی ہیں۔سی سی پی او کے مطابق دہشت گردی میں استعمال ہونے والے اس گروہ میں شامل بچوں کی عمریں 10 سے 16 برس کے درمیان اور ان کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ غریب اور پسماندہ بچوں کے گروپ کو دوستی گروپ کا نام دیا گیا ہے بچوں کا برین واش کر کے ان یہ اس طرح کی کاروائیاں کروائی جاتی ہیں۔میر زبیر محمود نے بتایا کہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے بم بچوں کے ذریعے کوئٹہ لائے جاتے ہیں اور انہیں کے ذریعے بم پرہجوم مقام پر رکھوائے جاتے تھے،دہشت گردوں کی جانب سے ان بچوں کو ایک کارروائی کے لیے 2 سے 5 ہزار روپے تک ادائیگی کی جاتی تھی۔سی سی پی او نے دعوی کیا کہ ان بچوں نے دہشت گردی کے ایک درجن سے زائد واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399525
پاکستان کے شورش زدہ مغربی صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں سے بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے بچوں کا گروہ پکڑنے کا دعوی کیا گیا ہے۔