اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے سیاسی عہدہ داروں نے آج صبح ۱۳ مارچ کو اعلان کیا کہ انقلابی زخمیوں کا معالجہ کرنے والے ڈاکٹر غسان ضیف کو ایک سال قید کے بعد آزاد کر دیا گیا۔بحرین کی خبر رساں ایجنسی الوسیط نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر غسان ضیف کو انقلابی زخمیوں کا علاج کرنے کے جرم میں آل خلیفہ نے ایک سال کے لیے جیل میں ڈال دیا تھا اور طرح طرح کے شکنجے کے ذریعہ سزا دی جاتی رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ غسان ضیف کو ۲ اکتوبر ۲۰۱۲ میں علی العکری، محمود اصغر، سعید السماھیجی، ابراہیم الدمستانی، ضیا ابراہیم ابوادریس کے ہمراہ قید کر دیا گیا تھا۔ ان تمام ڈاکٹروں کو مظاہرین میں زخمی ہونے والے افراد کا معالجہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ابھی تک صرف ڈاکٹر غسان ضیف رہا ہوئے ہیں۔................./242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399514
ڈاکٹر غسان ضیف جو انقلابی زخمیوں کا علاج کرنے کے جرم میں ایک سال پہلے آل خلیفہ کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے آج رہا ہو گئے۔