12 مارچ 2013 - 20:30

بحرین کے انقلابی عوام نے گزشتہ رات اپنے عادلانہ مطالبات کی مانگ کے لیے گزشتہ رات کو مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ بحرین کے علاقہ دار کلیب کے لوگوں نے گزشتہ رات کو ریلیاں نکال کر ملک میں جمہوریت کے نفاذ کے لیے احتجاج کیا۔گزشتہ رات ’’ المرخ، جد حفض اور المصلی‘‘ کے علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئی۔’’ سترہ‘‘ کے علاقہ میں لوگوں نے گزشتہ شب مغرب عشاء کی نماز مسجد’’ شیخ عابد‘‘ کی جگہ ادا کی۔ واضح رہے کہ اس مسجد کو گزشتہ سال ۲۰۱۲ میں آل خلیفہ کے اہلکاروں نےشہید کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242