ابنا: ایرانی وزیرداخلہ مصطفی محمد نجار نےکل رات ویانا میں اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کمیشن کے 56ویں اجلاس کے اختتام پر ہمارےنمائندے سے گفتگو میں اجلاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو انسداد منشیات میں اول محاذ کی حیثیت دی گئی جس نے انسداد منشیات میں پکا ارادہ کرچکا ہے اور اس سلسلے میں اسے بے پناہ قربانی دینی پڑی ہے۔
مصطفی محمدنجار نے جو انسداد منشیات کے علاقائی پروگرام کے سربراہ بھی متعین ہوئے ہیں مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو انسداد منشیات کی جاری مہم میں تعاون کے علاوہ اس سلسلے میں محاذ اول کے ممالک کی مالی معاونت بھی کرنی چاہیئےکیونکہ منشیات کے اصل ہدف مغربی ممالک ہیں لیکن انسداد منشیات کے مالی اخراجات کو محاذ اول کے ممالک اٹھارہے ہیں۔
.....
/169