ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ کے خصوصی نمائندے سالم بن باعمر نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں " بوشہر، بصرہ اور مسقط ؛ سماجی اور تاریخی تعلقات " کے موضوع پر ہونے والی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں یہ بات کہی۔سالم بن باعمر نے کہا کہ ایران اور عمان کا ایک دوسرے کے نزدیک واقع ہونا پوری تاریخ میں مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کا باعث بنا ہے۔عمان کے بادشاہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعہ یونیورسٹیوں سے وابستہ افراد کے تعاون سے علاقے کے تاریخی و سماجی تعلقات اور ثقافت کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے جنوبی شہر بوشہر کی خلیج فارس یونیورسٹی میں " بوشہر، بصرہ اور مسقط ؛ سماجی اور تاریخی تعلقات " کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔
سالم بن باعمر کے علاوہ عمان کے کئی دیگر اعلی حکام نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔
..............
/242