ابنا: اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے آج کہا کہ ہمارے خیال میں شام کو بین الاقوامی جنگ، خاص طور سے، صیہونی حکومت اور امریکہ کی سازشوں کا سامنا ہے جس کے تحت بعض علاقائي اور عرب ممالک شامی حکومت کو گرانے کے درپے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اور سازشیں شام میں طاقت کا توازن بدلنے اور نئے سیاسی گروپ کے غلبے کے مقصد سے شروع ہوئي ہیں جو امریکہ کے نئے مشرق وسطی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام نے ہمیشہ استقامت کا ساتھ دیا ہے، فلسطین کی حمایت کی ہے اور فلسطینیوں کو اپنے یہاں پناہ بھی دی ہے۔انہوں نے علاقے میں صیہونی حکومت کی نئی مہم جوئي کے امکان کے بارے میں کہا کہ اس طرح کی کارروائي کی صورت میں حزب اللہ لبنان صیہونی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق رکھتی ہے۔................./242
9 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398649
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام کو بین الاقوامی جنگ کا سامنا ہے۔