9 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ "مجلس شورائے اسلامی" کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کا ایک وفد ،پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے جائزے کےلئے اس ملک کا دورہ کرے گا۔

ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سیدحسین نقوی حسینی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے موضوع پر کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں خاص فیصلے کرلئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعوں کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات جاری ہیں اور ایران کے قومی سلامتی کمیشن ،ان دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیدحسین نقوی حسینی نے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے ردعمل پر پاکستانی سفیر کی دفترخارجہ طلبی اور اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنےکی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرنی چاہیئے ۔

.....

/169