ابنا: پاکستان کے شہرکراچی میں منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد اور منگھو پیر روڈ سے متصل آبادیوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں بند کردیا گیا ہے اور آپریشن والے علاقے میں کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گرد کالعدم تنطیموں اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.....
/169