6 مارچ 2013 - 20:30

مصر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا از سر نو آغاز ہوگیا ہے۔

ابنا: الیوم السابق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی اہم ترین سڑک کوریچ نیل پر آج صبح پھر سیکورٹی فورسز اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئيں۔ ان جھڑپوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کےبارے میں ابھی تک کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ مصر کی پولیس نے ان جھڑپوں کے آغاز سے اب تک کم از کم چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کل پورٹ سعید اور قاہرہ صوبوں میں مخالفین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار سو اکہتر افراد زخمی ہوگۓ تھے۔