ابنا: حسن بیگي نے آج تہران میں ہمہ گیر دفاع کی قومی کانفرنس کے دوسرے دن کہا کہ آج دشمن مختلف میدانوں میں ملت ایران کے خلاف جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہےاس لیۓ ہمہ گیر دفاع کی وضاحت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ حسن بیگی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں رضاکار فورس "بسیج" کی موجودگي، ہمہ گیر دفاع کا ایک مظہر ہے جو کہ خطے میں اغیار سے مقابلے کے سلسلے میں مسلم اقوام کے لۓ نمونۂ عمل قرار پا سکتا ہے۔
6 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397681
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ حسن بیگي نے دشمنوں کے ممکنہ اقدامات کے مقابلے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل آمادگی پر تاکید کی ہے۔