6 مارچ 2013 - 20:30

شام کے جرجیسہ نامی ٹاون میں لوگوں نے سرکاری افواج کی حمایت میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے ملت شام سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی افواج کے ساتھ ملک کے دفاع کیلئے کھڑے ہوجائیں۔

ابنا: شام میں جرجیسہ نامی ٹاون میں لوگوں نے سرکاری افواج کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سرکاری افواج کی حمایت میں نعرے لگائے۔
انہوں نے حکومت مخالفین سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے بحران کے حل کیلئے قومی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں۔
مظاہرین نے مسلح دہشت گردوں کے جرائم اور ان کے حامیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت شام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کیلئے آپس میں متحد ہوجائیں۔
اس مظاہرے میں شرکت کرنے والے ایک شخص نے کہا جرائم پیشہ افراد کو معلوم ہوگیا ہے کہ ملت شام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمنوں کے مقابلے میں کھڑی ہے اور وہ غیرملکی مداخلت کو قبول نہیں کرتی۔

.......

/169