ابنا: رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران میں خاتون شہدا کی یاد میں ہونے والی کانفرنس کے نام پیغام میں فرمایا ہے کہ ایران میں شہید ہونے والی ان خواتین کی قربانیوں سے جو جذبہ و طاقت ،ملی ہے وہ جلد یا بدیر عالمی سطح پر خواتیں کو ضرور متاثر کرے گي۔آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ مشرقی اور مغربی نظاموں میں عورت کو مرد کی ہوس کی تکمیل کا وسیلہ اور ایک فاضل شئي تصور کرلیا گیا ہے۔ آپ نے اپنے پیغام میں نئے رول ماڈل کی حیثیت سے اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس میں ایرانی عورت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایران کی مسلمان عورت نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ عورت رہتے ہوئے بھی اپنی عفت، حجاب اور شرافت کی حفاظت کی جاسکتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سیاسی نیز سماجی میدانوں میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام میں آيا ہے کہ جب تک عالم اسلام کی خواتین صدر اسلام کی بزرگ خاتون ہستیوں جیسے حضرت خدیجۃ سلام اللہ علیھا اور آپ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور حضرت زینب کبری علیھا السلام کو اپنا نمونہ عمل سمجھتی رہیں گي عورت کےخلاف نئي اور پرانی سازشیں کامیاب نہیں ہونگي۔ آپ نے اپنے پیغام میں اس بات پر تاکید فرمائی ہے کہ ایران کی مسلمان عورت کے جہاد سے دنیا کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ایران کی شہید فاؤنڈیشن کے مطابق عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کی مسلط کردہ جنگ کے دوران سات ہزار ایرانی خواتین شہید ہوئي تھیں۔
5 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397419
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے خواتین کے لئےنیا رول ماڈل پیش کرنے میں ایران کی مسلمان عورت کے کردار کو تاریخ ساز قراردیا ہے۔