ابنا: ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے عراق کے کارگزار وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں بے پناہ اشتراکات ہیں۔ محمد نجار نے کہا کہ اس ملاقات میں ایران و عراق کے صوبوں کے درمیاں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے، سرحدی رابطوں میں فروغ لانے ، دہشتگردی سے مقابلہ، سرحدوں کی مشترکہ نگرانی، منظم جرائم سے مقابلہ، زائرین کے مسائل کا حل نیز انہیں مزید سہولتیں دئے جانے جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عدنان الاسدی نے کہاکہ ایران اور عراق کی لمبی مشترکہ سرحدیں ہیں جن کا تقاضہ ہے کہ دونوں ممالک اعلی سطح پر بہترین تعلقات رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے حمایت یافتہ دہشتگرد عراق کو عدم استحکام کا شکاربنانا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ بھر پور طرح سے تعلقات و تعاون میں فروغ کا خواہاں ہے۔
3 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396805
عراق کے کارگزار وزیرداخلہ نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے۔