3 مارچ 2013 - 20:30

شام کے صدر نے برطانوي حکومت پر شام ميں مسلح گردوں کو ہتھيار فراہم کرنے کا الزام لگايا ہے.

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے ايک انٹرويو ميں برطانوي حکومت پر الزام لگايا کہ وہ شام ميں موجود دہشت گرد گروہوں کو ہتھياروں سے ليس  کررہي ہے  -انہوں نے کہا کہ جب بعض ممالک منجملہ برطانيہ دہشت گرد گروہوں کو ہھتيارفراہم کررہا ہے تو ايسے ميں شام کے اندر قيام امن کي توقع کيسے کي جاسکتي ہے-انہوں نے کہا کہ برطانيہ اور بعض ديگر ممالک  نہ صرف يہ کہ دہشت گردوں کو ہتھيار فراہم کررہے ہيں  بلکہ وہ شامي حکومت اور مخالفين کے درميان ممکنہ مذاکرات کي راہ ميں مشکلات بھي کھڑي کررہے ہيں –شام کے صدر نے اپنے ملک کے بحران کے سلسلے ميں برطانيہ کے اقدامات کو غير حقيقت پسندانہ قرارديا اور کہا کہ برطانوي حکام شامي عوام کے خلاف کام کررہے ہيں -شام کے صدر نے ايک بار پھر اپني حکومت کا يہ موقف دوہرايا کہ دمشق مخالفين کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار ہے البتہ اس کے لئے انہيں اپنے ہتھيار رکھنے ہوں گے –شام ميں غير ملکي حمايت يافتہ دہشت گردوں نے دوہزار گيارہ سے بدامني پھيلا رکھي ہے جس کے نتيجے ميں اب تک ہزاروں عام شہري اور سيکورٹي و فوجي اہلکار مارے جاچکے ہيں جبکہ ملک کي بنيادي تنصيبات کو بھي بے پناہ نقصان پہنچا ہے –دہشت گردوں کا مقصد شام ميں غير ملکي فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنا ہے ليکن ابھي تک انہيں اپنے اس مقصد ميں کاميابي نہيں مل سکي ہے-

.....

/169