ابنا: پاکستان کے شہر کراچي میں عباس ٹاوٴن دھماکے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کل پورے صوبے میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے عباس ٹاؤن دھماکوں میں 60 سے زائدافراد شہید اور 135 زخمی ہوگئے ہیں پورے صوبےمیں قومی پرچم سر نگوں رہیں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں ہونے والے دھماکے میں 37 افراد کے جاں بحق ہونے پر کل پورے سندھ میں یوم سوگ منایا جائے گا، تمام سرکاری اداروں پر قومی پرچم سر نگوں رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی واقعے پر کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عباس ٹاوٴن دھماکے پر کل اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ وزیراعظم نے کراچی میں مقامی انتظامیہ کو امدادی کارروائی میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی ہےواضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر محلوں میں سلفی وہابی تنظیمیں ملوث ہیں جن میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان دہشت گرد شامل ہیں۔
.....
/169