ابنا: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے امن عمل کے لیے بہت محنت اور سرمایہ کاری کی ہے اور اس میں اب حقیقتاً تیزی اور نتیجہ آنا چاہیے، ہم بطور قوم کسی کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔سلمان خورشید نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عوام کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ امن کی کوششیں یا اقدام، ملکی پالیسی کے ہرگز خلاف نہیں ہے اور اس ضمن میں میڈیا کو ذمہ دارانہ رول ادا کرنا چاہیے
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396470
ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ موضوعات پر میڈیا کی جانب سے ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے امن کی کوشش ملکی پالیسی کے خلاف نہیں ہے۔