ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں تعلیم دشمن سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں نے 4 اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے چاروں اسکول مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے قنداری میں واقع تھے۔ سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے بارودی مواد پھٹنے سے دو مڈل اور دو پرائمری اسکولوں کو نقصان پہنچا۔اس طرح مہمند ایجنسی میں تعلیم دشمن سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 117ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر طالبان دہشت گردوں نے 500 سے زائد اسکلوں کو تباہ کیا ہے۔
.......
/169