2 مارچ 2013 - 20:30

بغداد کے شمال مشرق میں ’’ حسینیہ‘‘ علاقہ میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجہ میں ۲ افراد شہید اور ۱۰ کے زخمی ہوئے ہیں

اہلبیت نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ آج صبح ۳ مارچ کو بغداد کے شمال مشرق میں ’’ حسینیہ‘‘ علاقہ میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں ۲ افراد کے شہید اور ۱۰ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق حفاظتی دستوں نے اطراف کی سڑکوں پر ناقہ بندی لگا دی اور زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا۔ابھی تک اس حادثہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ مزید نقصانات کی ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔