1 مارچ 2013 - 20:30

افغانستان: آسٹریلوی فورسز کے حملے میں، دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے.

ابنا: تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں ایک آپریشن کے دوران آسٹریلوی فورسز نے دو معصوم اور نہتے بچوں کی جان لے لی. آسٹریلوی ڈیفنس منسٹر نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے.کچھ دنوں پہلے اس طرح کے ایک واقعے میں امریکی فوجیوں نے افغانستان کے مشرقی صوبے کنر میں آپریشن کے دوران 10 نہتے افراد کی جان لے لی تھی جن میں پانچ بچے بھی شامل تھے.آئے دن اس طرح کے واقعات کی وجہ سے افغانی حکومت اور امریکی حکومت میں تنش پائی جاتی ہے. افغان حکومت کے مطابق امریکہ کا دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا دعوی غلط ہے چونکہ ان آپریشنز اور حملوں میں اب تک عام افراد کی ایک بڑی تعداد لقمہ اجل بن چکی ہے.