ابنا: مغربی سفارتکار کے مطابق گذشتہ مذاکرات کی نسبت آلماتی میں مذاکرات بہت مفید ، کامیاب اور مثبت رہے ہیں مغربی ممالک کی نئی تجاویز میں ایران میں یورونیم کی افزودگی کو متوقف یا معلق کرنے کی بات نہیں کہی گئی ہے جو ایک مثبت پیشرفت ہے کیونکہ ایران نے کبھی بھی مغربی ممالک کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا اور ایران کے اندر یورونیم کی افزودگی کو مغربی ممالک کی جانب سے تسلیم کرنا ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کے اس دعوے کو مغربی ممالک اب قبول کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ایران کا اعلان صداقت اور حقیقت پر مبنی ہے۔
.....
/169