ابنا: غضنفر رکن آبادی نے بیروت میں کیوبا کے سفیر سے ملاقات میں کہاکہ شام، صیہونی حکومت کے مقابل جاری مزاحمت کا بنیادی رکن ہے اور استقامتی محاذ یقینا شام کو اس بحران میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ غضنفر رکن آبادی نے صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی وحشیانہ کاروائيوں کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام کا بحران سیاسی طریقوں سے بہت جلد حل ہوجائے گا۔ ادھر رومانیہ کے سفیر نے بھی بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رومانیہ کے سفیر نے شام میں انتھا پسند گروہوں کے خطروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شام اور مخالفین کی گفتگو سے ہٹ کر کوئي اور طریقہ کار مفید واقع نہیں ہوگا۔
28 فروری 2013 - 20:30
News ID: 395729
بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ شام کا بحران عنقریب حل ہوجائے گا۔