28 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري اپنا دورہ ايران مکمل کرکے واپس اسلام ‏آباد روانہ ہوگئے -

پاکستان کے صدر نے اپنے دو روزہ قيام کے دوران صدر احمدي نژاد سے ملاقات کرنے کے علاوہ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے بھي ملاقات کي -
قائد انقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں فرمايا کہ آج عالم اسلام کي بہت سي مشکلات دشمنوں کي جانب کھڑي کي ہوئي ہيں  - انہوں نے فرمايا عالم اسلام کي انساني قدرتي اور جغرافيائي توانائيوں کو ابھار اور ان کو بروئےکار لاکر ان مشکلات کو حل کيا جاسکتا ہے -
پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے ايران کے اعلي رتبہ حکام سے ملاقات ميں دوطرفہ باہمي دلچسپي کے معاملات پر بات چيت کے ساتھ ساتھ عالم اسلام اور اہم علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال کيا -

.......

/169