ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف قصبہ جات اور ضلع ہیڈکوارٹروں پر وکلاء نے محمد مقبول بٹ اور محمدافضل گورو کے باقیات کی واپسی کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس موقع پر احتجاجی وکلاء نے’’شہداء کی جسد خاکی واپس کرواور نعرہ تکبیر اللہ اکبر‘‘ ،ہم کیا چاہتے آزادی ‘‘ کے نعرے لگائے ۔
احتجاج کے دوران بعض شہروں میں وکلاء پر ،تشدد کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
دریں اثناء علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد’’متحدہ مجلس مشاورت‘‘ نے ایک بیان جاری کرکے اپنے احتجاجی پروگرام کو کامیاب قرار دیا اور اعلان کیا کہ اگر چہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے اس مارچ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا لیکن وکلاء برادری نے اپنے جذبہ اور حوصلہ کو سرد نہ ہونے دیا اور بہ احسن اپنی مانگ کو دنیا کے سامنے رکھا ۔