27 فروری 2013 - 20:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علامہ سید نعمت اللہ جزائری کے علمی و ادبی مرتبے کرسراہتے ہوئے فرمایا ہے کہ علامہ نعمت اللہ جزائری کے علمی و ادبی مرتبے کی تعریف در حقیقت علم و معارف الہیہ کی تعریف ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علامہ سید نعمت اللہ جزائری مرحوم کی شخصیت کے بارے میں اہواز میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں، جو خوزستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور اہواز کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی نے پڑھ کر سنایا، علامہ نعمت اللہ جزائری مرحوم کے علمی و ادبی مرتبے کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ شیعی احادیث پر ان کی گہری فقہی نظر تھی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں علامہ نعمت اللہ جزائری کی متعدد تالیفات و تصانیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کو ممتاز شخصیت اور گم نام فقیہ کے نام سے یاد کیا اور احادیث سے متعلق علامہ نعمت اللہ جزائری کی تالیفات کی طرف مزید توجہ کی ضرورت پر تاکید فرمائي۔